Buy real YouTube subscribers. Best price and warranty.
Get Free YouTube Subscribers, Views and Likes

ترکیب کرنے کا آسان طریقہ/ وہ چھے سوالات جو ترکیب کے وقت ذہن میں قائم کرلیے جائیں تو ترکیب کرنا آسان

Follow
مفتی محمد علی ابن طفیل ازہری

پہلا لیکچر:

ترکیب کرنے والا سب سے پہلے یہ پانچ سؤال قائم کرے تو ترکیب آسان ہوجائے گی؟

از مفتی محمد علی ابن طفیل الأزہری

ہمارے ہاں بعض دوستوں کو ترکیب کرتے ہوئے بڑی دقت پیش ہوتی ہے تو ایسی دقت کے حلول کے لیے ماہرین نے کچھ ضوابط ترکیب بیان کیے ہیں جن میں سے بعض اغلبی ہیں اور بعض کلی۔۔۔
باذن اللہ تعالیٰ ہم قسط وائز کچھ ضوابط کا ذکر کریں گے اور اگر اس ضابطے میں کسی کے پاس اضافہ ہو تو وہ کمنٹ میں ذکر فرماکر ہمیں مستفید فرمائے۔

پہلا ضابطہ:

لہذا جب بھی کسی جملے کی ترکیب کرنی ہو تو پانچ سوال قائم کریں جو کہ درج ذیل ہیں:

پہلا سؤال:

من ( کون / کس نے) ؟

اسکے جواب میں جو آئے وہ فاعل بنتا ہے یا مبتدا۔
رہی بات نواسخ کی جو اسم اور خبر کا تقاضا کرتے ہیں تو انکا اس ضابطے میں ذکر نہیں کیا جاتا کیونکہ اسکی پہچان آسان ہوتی ہے جیسے " كان الله عليما حكيما" ۔

دوسرا سؤال:

ماذا ( کیا)؟

اسکے جواب میں جو آئے وہ فعل بنے

تیسرا سؤال:

کیف ( کیسے)؟

اسکے جواب میں جو آئے وہ حال بنتا ہے۔

چوتھا سؤال:

لماذا ( کیوں)؟

اسکے جواب میں جو آئے وہ مفعول لاجلہ بنتا ہے۔

پانچواں سؤال:

متی ( کب) یا أین ( کہاں) ؟

متی جواب میں جو آئے وہ ظرف زمان بنتا ہے اور أین کے جواب میں جو آئے وہ ظرف مکان بنتا ہے۔

اب آپ کوئی بھی جملہ لیں اور ان سوالات کو قائم کرنے کے بعد ترکیب کریں تو کافی حد تک آسانی ہوگی ۔۔

چھٹا سؤال:
علی ما یا الی ما ( كسپر یا کسکی طرف) اسکے جواب میں جو آئے وہ مفعول بہ بنے گا

posted by lucifer6ih